گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے میں مزید 4 انسانی اسمگلرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثہ کیس میں مزید 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات سے گرفتار کیا گیا۔
گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثہ کیس میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز،طارق ، شہباز اور تنویر شامل ہیں۔
مرکزی ملزم اعجاز نے یعقوب نامی شہری کو سمندری راستے سے یورپ بھجوایا تھا، اس دوران یعقوب کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراکش کشتی
پڑھیں:
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ببرلو دھرنے کے شرکاء کی وین واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔