اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح کو چھو گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے آج پھر بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں آج 389 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 159 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں 112 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 18 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور بعد میں انڈیکس میں ایک بار پھر 105 پوائنٹس کی تیزی آئی، جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 875 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔