سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء)سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے سٹیٹ سیکرٹری ٹو منسٹر آف مائیگریشن مسٹر اینڈرس ہال سے ایک خصوصی ملاقات کی سفیر پاکستان نے ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات سے متعلق امور ، دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے عوام کے درمیان تبادلے کیساتھ اسلام آباد میں قائم سویڈش سفارتخانہ میں گزشتہ دو سال سے کونسلر سروسز کی معطلی ختم کرنے اور سویڈش سفارتخانہ میں کونسلر سروسز کی جلد بحالی کا معاملہ اٹھایا ۔

سفیر پاکستان نے ملاقات میں پاکستانئیوں کو ویزا کے حصول کیلئے پاکستان سے باہر دوسرے ممالک میں جانے اور ان سے پیش آنے والی مشکلات کا زکر بھی کیا ۔ سویڈن میں تعینات سفیر پاکستان بلال حئی گزشتہ سال سٹاک ہوم میں اپنی تعیناتی کے بعد سے اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانہ میں کونسلر سروسز کی بخالی کیلئے سرگرم ہیں اور وہ سویڈن کے تمام متعلقہ اداروں اور شخصیات سے ملاقاتوں میں کونسلر سروسز کی بحالی کا مدعا اٹھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سویڈن کی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کا ایشو بنا کر اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانہ میں کونسلر سروسز کو 14 اپریل 2023 میں معطل کر دیا تھا جبکہ ان دو سالوں میں پاکستانی وزارت خارجہ اور سویڈن میں تعینات پاکستانی سفیر کی جانب سے سرگرمیاں معطل کرنے کے اسباب کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سویڈن کے سفارتی مشن کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ سروسز کی بخالی کا معاملہ سویڈن کی وزارت خارجہ اور وزارت امیگریشن کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں ۔

پاکستان کی سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی 2023 میں دو بار سویڈن کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ گزشتہ برس پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسخاق ڈار نے بھی پاکستان میں تعینات سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا وون سے ملاقات کے دوران کونسلر سروسز کی بحالی کا معاملہ اٹھایا تھا ۔سویڈن میں پاکستانی طلبا کی ایک بڑی تعداد تعلیم کے حصول کیلئے آتی رہی ہے جبکہ اس عمل سے پچھلے دو سالوں میں ایک بڑی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے پاکستانی طلبہ جو سویڈن میں تعلیم کے خواہشمند ہیں وہ طلبہ گزشتہ دو سالوں میں فیس ادا کرنے کے باوجود ویزے سے محروم رہے ہیں جبکہ سویڈن میں پاکستانی امیگرینٹس جنکی تعداد 45 ہزار کے قریب ہے ان کی فیملی کو ویزا کے حصول کیلئے ایتھوپیا جانا پڑھتا ہے جس سے سفری دشواری کےساتھ مالی اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے سفیر پاکستان بلال حئی سے ملاقات کے دوران سٹیٹ سیکرٹری ٹو منسٹر آف مائیگریشن اینڈرس ہال نے سویڈن اور پاکستان کے مابین مثبت دو طرفہ تعلقات کو سراہا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں کونسلر سروسز کونسلر سروسز کی سفارتخانہ میں سفیر پاکستان سویڈن میں سے ملاقات بلال حئی سویڈن کے

پڑھیں:

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اور دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے اشتراک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق احد خان چیمہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے، اس کا پاکستانی ادارے کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو اب ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں ایک اور معیاری تعلیمی ادارے کی سہولت میسر آئے گی، کوشش ہوگی کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی جیسے دیگر بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کا رخ کریں تاکہ ہم تعلیمی میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھول سکیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کا انحصار جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر ہے ، انشاء اللہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایک مزید مضبوط ادارہ بنایا جائے گا تاکہ ملک تعلیمی میدان میں نمایاں ترقی کرے۔وفد نے اس موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقل تعاون پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • چینی سفیر کی ملاقات: امن، خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت، صدر
  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم
  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے مشترکہ اقدامات کا عزم
  • سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
  • صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار