چین سہ فریقی تعاون کے فروغ کے لئے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین- جاپان- جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سےبتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای چین -جاپان- جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج جاپان روانہ ہوئے ہیں اور جاپان کے ساتھ چھٹے چین جاپان اعلیٰ سطحی اقتصادی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تینوں فریقین چین- جاپان- جنوبی کوریا باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں پانچویں چین- جاپان- جنوبی کوریا سربراہ اجلاس کے بعد سے تینوں ممالک نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں مسلسل پیش رفت کی ہے اور مثبت نتائج حاصل کئے ہیں۔ چین، جاپان اور جنوبی کوریا ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں جدا نہیں کیا جا سکتا۔ تینوں ممالک خطے بلکہ دنیا کی اہم معیشتیں بھی ہیں۔ چین تینوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر افرادی و ثقافتی تبادلے، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی تعاون اور تجارت، صحت عامہ اور قدیم معاشرتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون اور ڈیجیٹل تبدیلی، اور قدرتی آفات سے نمٹنے اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو ہمہ گیر طور پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کے
پڑھیں:
جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپانی اخبار نے حکومتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔