گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے اور ایک تخمینے کے مطابق ہر سیکنڈ میں 63 ہزار سرچز کی جاتی ہیں، لیکن یہ مصدقہ نہیں ہے۔انٹرنیٹ پر کچھ بھی تلاش کرنا ہو یا عام زندگی میں کسی چیز کے بارے میں معلومات چاہتے ہیں، لوگ گوگل کا ہی رخ کرتے ہیں۔گوگل سرچ واقعی بہت کارآمد ٹول ہے مگر کچھ موضوعات ایسے ہوتے ہیں جن کو گوگل پر سرچ کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان کے اثرات منفی بھی ہوسکتے ہیں۔

اپنی پسندیدہ غذا
ویسے تو اس کا کوئی ایسا خاص نقصان نہیں مگر جو غذا آپ کو پسند ہو اور اس کو گوگل پر سرچ کیا جائے تو منہ میں پانی بھرنے کے ساتھ ساتھ اچانک بھوک کا احساس بھی ہونے لگے گا یا پہلے سے بھوک لگ رہی ہے تو اس کی شدت بڑھ جائے گی۔

گوگل
گوگل کو ہی اس کے سرچ انجن میں سرچ کرنا مزید گوگل پیجز کی جانب سے لے جاتا ہے جو وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔

طبیعت میں خرابی کی علامات
آپ کو چھینکیں آرہی ہیں جو ہوسکتا ہے کہ نزلے کا نتیجہ ہو مگر گوگل سرچ میں یہ کسی خطرناک بیماری کا نتیجہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

اگر طبیعت واقعی زیادہ خراب لگ رہی ہے تو گوگل پر وجہ تلاش کرنے کی بجائے ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں۔

کھٹمل (bedbugs)
گھر میں کھٹمل ہوجائیں تو راتوں کی نیند اڑ جاتی ہے مگر گوگل پر بیگ بگز کو سرچ کرنا دن کا چین بھی لوٹ سکتا ہے کیونکہ وہاں موجود معلومات لوگوں کواس بات پر بھی قائل کرسکتی ہے کہ 6 ٹانگوں والا یہ کیڑا آپ کے بستر میں چھپا ہوا ہے، چاہے ایسا نہ بھی ہو۔

فاسٹ فوڈ میں لوگوں کو ملنے والی چیزیں (Things people have found in fast food)
لوگوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں فاسٹ فوڈ میں ہارڈ ویئر کے پرزوں سے لے کر مرغی کے سر تک سب کچھ ملا ہے، اگر آپ ان واقعات کو پڑھ لیں تو آئندہ باہر کھانے کی تفریح ہمیشہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوگی۔

وہ سب کچھ جو فیس بک آپ کے بارے میں جانتی ہے
اگر آپ یہ سرچ کریں اور مضامین کو پڑھیں تو آپ کو لگے گا کہ فیس بک تو یہ پیشگوئی بھی کرسکتی ہے کہ آپ کی شادی کب ہوگی، اولاد کب ہوگی، بلکہ کئی بار فیس بک آپ سے پہلے ہی یہ جان لے گی، یہ جاننا ذہنی طور پر بے چین یا انزائٹی کا شکار بھی بناسکتا ہے، تو اس سے لاعلم رہنا بہتر ہوتا ہے۔

کینسر
کینسر کی مختلف اقسام دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہیں تو ان کے بارے میں گوگل سے معلومات حاصل کرنے کا رجحان بھی بڑھا ہے جس میں کوئی برائی بھی نہیں ۔

مگر کبھی بھی گوگل امیج پر کینسر کو سرچ نہ کریں کیونکہ وہ نظر آنے والی متعدد تصاویر دل دہلا دینے والی ہوسکتی ہیں۔

ایسا مواد جو شرمندہ کردینے والا ہو
گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا اشتہارات دکھانے والا ادارہ بھی ہے تو آپ جو سرچ کرتے ہیں اس سے منسلک اشیا کے اشتہارات ویب سائٹس پر سرفنگ کے دوران آپ کے سامنے نمودار ہوسکتے ہیں جو ہوسکتا ہے کہ دوسروں کے سامنے آپ کو شرمندہ کردیں۔

ٹرانسلیشن
انگلش سے اردو یا اردو سے انگلش ترجمہ کرنا چاہتے ہیں تو گوگل سرچ پر ٹرانسلیشن سے گریز کریں کیونکہ زیادہ امکان یہی ہے کہ آپ کے جملے کا مطلب بالکل بدل جائے گا۔

ایپس یا سافٹ ویئر
گوگل پر سرچ کرکے کسی ایپ یا سافٹ ویئر کو ڈاؤن کرنا بھی خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ ایسا ممکن ہے کہ اس کے نتیجے میں میل ویئر کمپیوٹر یا اسمارٹ فون میں انسٹال ہوجائے۔

اس مقصد کے لیے گوگل پلے اسٹور یا آئی او ایس ایپ اسٹور سے موبائل ایپس ڈاؤن لوڈ کریں جبکہ کمپیوٹر کے لیے سافٹ ایسی سائٹس سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں جن سے آپ واقف ہوں۔

وزن کم کرنے کی ٹپس
جسمانی وزن میں اضافہ ہر ایک کو فکرمند کردیتا ہے اور اسی وجہ سے گوگل پر اس سے نجات کے لیے سرچ کرنا بھی بہت عام ہے، مگر وزن میں فوری کمی کے ٹوٹکوں کو سرچ نہ کرنا بہتر ہے۔

اگر جسمانی وزن کم کرنا چاہی چاہتے ہیں تو کسی ماہر غذائیت یا اسی طرح کے ماہر سے رابطہ کریں کیونکہ جسمانی وزن میں فوری کمی لانا ممکن نہیں اور گوگل اس حوالے سے زیادہ مدد نہیں کرسکتا۔

اپنا نام
جی ہاں واقعی اپنے نام کو بھی گوگل پر سرچ نہ کریں ، کیونکہ وہاں ایسی تصاویر بھی مل سکتی ہیں جن کو آپ کافی عرصے پہلے ڈیلیٹ کرچکے ہوں گے ، تو اس پر وقت ضائع نہ کریں۔

مفت اینٹی وائرس ایپس اور سافٹ ویئر
انٹرنیٹ پر متعدد جعلی اینٹی وائرس ایپس اور سافٹ ویئرز موجود ہیں اور ان میں سے مستند کو تلاش کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، زیادہ امکان یہی ہوتا ہے کہ آپ میل ویئر یا وائرسز کو ڈیوائس پر انسٹال کرلیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گوگل پر سرچ سافٹ ویئر ہوسکتا ہے ہوتا ہے ہے کہ ا

پڑھیں:

ابرار احمد وکٹ لینے کے بعد جشن منانے والا اسٹائل کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

پاکستان کے مسٹری بولر ابرار احمد وکٹ لینے کے بعد جشن منانے والا اسٹائل کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ وجہ بتا دی۔

ابرار احمد کا وکٹ لینے کے بعد سر ہلانے والا اسٹائل خاصا مشہور ہوا ہے، کچھ لوگوں نے اس اسٹائل پر تنقید بھی کی۔

لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں سلیبریشن اسٹائل شروع کیا، جنوبی افریقا میں بھی سر ہلاتا تھا لیکن کوئی مسئلہ نہیں ہوا، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں کچھ زیادہ مسئلہ ہو گیا میرا ارادہ تھا کہ میں اپنے اسٹائل کو جاری رکھوں گا لیکن شائد کچھ لوگوں کو اچھا نہیں لگ رہا تھا۔

ابرار احمد نے کہا کہ میں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا، اس لیے میں نے کہا کہ یہ اسٹائل چھوڑ دیتا ہوں، مجھے نئے بال کے ساتھ ڈیتھ اور مڈل اوورز میں بھی بولنگ کرنا ہوتی ہے، اس لیے میں نے مہارت کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جس کا فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہت اچھی ہے، ایک جیت سے مومنٹم بن جائے گا، ویوین رچرڈز لیجنڈ ہیں ان کے الفاظ ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں، وہ ہمیں متحرک رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مارک چیپمین کو یہاں کنڈیشنز کا علم ہے، انہوں نے بہت رنز کیے ہیں، اُمید ہے وہ اسی طرح رنز کریں گے جیسے کہ وہ کرتے آ رہے ہیں۔

ابرار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجھے تینوں فارمیٹ کا بہترین بولر بننا ہے، اس کے لیے فٹنس کو مزید بہتر بناؤں گا جبکہ مجھے اندازہ ہے کہ بیٹنگ میں اچھا کرنا بہت ضروری ہے، اگلے 6 ماہ میں بیٹنگ پر کام کروں گا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  •  جارحیت گیدڑ بھبکی‘ بھارت کبھی  پانی بند نہیں کرسکتا،شاہد خاقان
  • جب جب بھارت کو پاکستان میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا؟
  • بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔..? سابق صدرِ عارف علوی بھی بول پڑے۔
  • اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم 
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان بے معنی؛ یہ معاہدہ کبھی جنگوں کے دوران بھی معطل نہیں ہوا
  • ‘پاکستان کے خلاف کارروائی کی جائے’، بھارتی میڈیا کیسے جنگی ماحول بنارہا ہے؟
  • ابرار احمد وکٹ لینے کے بعد جشن منانے والا اسٹائل کیوں چھوڑ رہے ہیں؟
  • کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد اور قوم قید میں ہو، عامر ڈوگر
  • ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا
  • کوئٹہ میں کبھی گرمی کبھی سردی، بیماریاں پھیلنے سمیت باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ