سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان نے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔
مستقل مندوب منیر اکرم نےکہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد غزہ کی آبادی بھوک کاشکار ہے، اسرائیلی ظالمانہ اقدامات مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ہیں۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے، اسرائیل کو فوری طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں روکنی چاہییں۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ غزہ پر انسانی امداد کی ناکہ بندی کو فوری ختم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرنا وزیر اعظم کا احسن اقدام ، فیصل کنڈی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہروں کی تعمیر سے متعلق حالیہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیے گئے فیصلے قومی وحدت، آئینی تقاضوں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی ایک عملی مثال ہیں۔ پوری قوم ان فیصلوں کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے اتفاق رائے کو لازم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں منظوری نہیں ملتی، کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی اصولوں کے مطابق ہے بلکہ چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو دور کرنے میں بھی اہم سنگ میل ہے۔