یوم شہادت حضرت علی مرتضی:سکیورٹی انتظامات مکمل, سکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
رانا فاران یامین: 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی مرتضٰی کے موقع پر پنجاب پولیس کےسکیورٹی کے مکمل انتظامات,پولیس افسران و اہلکار اس دن کی عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 17 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔پنجاب بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی کے لیے 9 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار موجود ہیں۔
لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق عزاداروں کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی میکانزم کے ذریعے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز اور روٹس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہیں۔سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
مالی سال 21-2020 میں 2 ارب 59 کروڑ کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف
پولیس حکام نے متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام فیلڈ فارمیشنز، بشمول ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی، یوم شہادت علی کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔
آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں گے، تاکہ سکیورٹی کے تمام پہلوؤں کی نگرانی کی جا سکے۔
وہ دن دور نہیں جب معیشت سے کاسمیٹکس کا لیپ اترجائے گا ‘ مسرت جمشید چیمہ
سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جلوسوں اور مجالس عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی سکیورٹی کے کے لیے
پڑھیں:
اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔
اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔
پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔
اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔