لندن، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی بوہرہ برادری کی افطار ڈنر تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
برطانیہ میں داؤدی بوہرہ برادری کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے شرکت کی۔
افطار ڈنر کی تقریب میں لندن میں ہائی کمشنر کے ساتھ ہائی کمیشن کے متعدد افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی بوہرہ برادری کی کمیونٹی سروسز، تعلیم کے لیے لگن اور خیرات پر زور دینے کی روایات قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی کی روایات رمضان المبارک کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہیں۔
ہائی کمشنر نے تمام مذاہب کی برادریوں کے ساتھ امن اور سماجی انضمام کی اقدار کی پاسداری پر زور دیا اور انہیں پاکستان ہائی کمیشن لندن کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے برطانیہ اور پاکستان میں لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے کوآپریشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہائی کمشنر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا
خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں نئی کابینہ کے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں