پاکستان میں پانی کی قلت سنگین مسئلہ، فوری اقدامات کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ، جس کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یومِ آب پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے عزم کی تجدید کرتا ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے محفوظ مستقبل کے لئے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے، بجلی بچانے، توانائی، ایندھن بچانے والے آلات کے استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی ضرورت ہے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ صاف اور پینے کے لئے محفوظ پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اقدامات ضروری ہیں، آبی ذخائر کے تحفظ اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں اور گھریلو سطح پر پانی کے مو ثر استعمال کو یقینی بنانا ہو گا، پاکستان ماحولیاتی، توانائی کے تحفظ اور آبی وسائل کی پائیداری کے لئے پ±رعزم ہے، توانائی، ایندھن اور پانی کے تحفظ کے لئے ہر پاکستانی کو ذمے داری لینا ہو گی۔
صدر زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پائیدار طرزِ زندگی اپنا کر ہم پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے محفوظ بناسکتے ہیں، آیئے مل کر اپنے ملک اور اس زمین کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں۔
سعودی عرب سے پاکستان کو بڑی مدد: آئی ایم ایف کی قسط ملنے کی راہ ہموار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی ضرورت ہے توانائی کے کے تحفظ کے لئے
پڑھیں:
دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پانی کی قلت ہر شہری کو متاثر کرتی ہے، پیپلزپارٹی پہلی جماعت ہے جس نے پانی کا مسئلہ اٹھایا، اس مسئلے کو 8 ماہ سے اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ جب آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر ہو گا، ہم سخت سیاست تبھی کرتے ہیں جب ہمیں دیوار سے لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ بھی پانی پر سراپا احتجاج ہیں، ہم اپنا بہت بنیادی حق مانگ رہے ہیں۔