Express News:
2025-07-26@10:17:51 GMT

رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

اسلام آباد:

رواں مالی سال25-2024 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران پاکستان میں گاڑیوں، مشینری، خوراک، پیٹرولیم مصنوعات سمیت متعدد اشیا کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں درآمدی بل میں 7.60 فیصد اضافے کے ساتھ 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار مطابق مشینری کی درآمدات کا حجم 15 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 5 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، پاور، ٹیکسٹائل، آفس، تعمیراتی اور الیکٹریکل میشنری کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح موبائل فون کی درآمد میں 13 فیصد کمی کے باوجود حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 1.

20 فیصد اضافے سے 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، زرعی آلات، کیمیکلز کی درآمد میں 2.52 فیصد اضافہ ہوا اور 5 ارب 87 کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا۔

ادارہ شماریارت نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کی درآمدات 24.33 فیصد اضافے سے ایک ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، گاڑیوں اور پرزہ جات کی درآمد میں 23 فیصد تک اضافہ ہوا اور  جولائی تا فروری 75 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی کاریں اور پرزے درآمد کیے گئے۔

اسی طرح مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں غذائی اشیا کی درآمد میں 1.47 فیصد کمی کے باوجود پاکستان نے 5 ارب 38 کروڑ ڈالر کی خوراک بیرون ملک سے منگوائی، اس میں گندم، خشک میوے، چائے، مصالحہ جات، پام آئل، سویا بین آئل، چینی اور دالیں شامل ہیں اور ٹیکسٹائل درآمدات کا حجم 59 فیصد اضافے سے دو ارب 71 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی درآمد میں فیصد اضافے کروڑ ڈالر

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ

کراچی:

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔

 مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • سستے میں اچھا دکھنے کا شوق: پاکستانیوں نے کروڑوں کے لنڈا کے کپڑے خرید لئے
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
  • پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • آن لائن سسٹم تاخیر کا شکار، پراپرٹی ٹیکس وصولی شروع نہ ہو سکی
  • مصنوعی ذہانت کے استعمال سے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ