عمران خان کی فوری رہائی کا آسان فارمولا کیا ہے؟ اہم حکومتی مشیر نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان 9 مئی کے واقعات پر سچے دل سے معافی مانگ لیتے ہیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں، تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ
دو روز قبل رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں تاہم وہ عدالتوں سے اپنی ضمانت سے کرواسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں اور وہ ان کو رہا کردیتی ہیں تو پھر حکومت کو اس پر کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی پارٹی کو نہ بھیج کر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اوپر مذاکرات کے دروازے بند کر دیے ہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم 8 ماہ سے مذاکرات کا کہہ رہے ہیں لیکن ایسے شخص سے کیا بات ہوسکتی ہے جو شخص قومی سلامتی کے اہم امور پر بھی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی نے اپنے اوپر مذاکرات کے دروازے بند کر دیے ہیں، رانا ثنا اللہ
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن ہورہا ہے اور وہاں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں رکے، خیبرپختونخوا میں آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews رانا ثنااللہ عمران خان رہائی مذاکرات مشیر وزیراعظم معافی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رانا ثنااللہ عمران خان رہائی مذاکرات معافی وی نیوز رانا ثنااللہ تھا کہ نے کہا
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹے امریکہ میں سرگرم، رچرڈ گرینل سے ملاقات – والد کی رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد / واشنگٹن(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی اہم سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان خان نے سابق امریکی انٹیلیجنس چیف اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال، عمران خان کی گرفتاری، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گفتگو کی گئی۔
رچرڈ گرینل نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے منتخب رہنما کو جیل میں رکھنا جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان میں سیاسی انتقام کے خطرناک رجحان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان خان کی ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں، جن میں ممکنہ طور پر سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر ریپبلکن رہنماؤں سے روابط شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد بین الاقوامی برادری کو پاکستان میں ہونے والی سیاسی ناانصافیوں سے آگاہ کرنا اور عمران خان کے حق میں عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کا عمل جاری ہے اور عمران خان متعدد مقدمات میں زیرِ حراست ہیں۔
عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان امریکہ پہنچ گئے۔
رچرڈ گرینل سے ملاقات۔
رچرڈ گرینل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے دوسرے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ pic.twitter.com/gVDbipdFmN
— Jimmy Virk – Imranian ???????? (@JimmyVirkk) July 22, 2025
Post Views: 2