آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی

اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

خوبصورت جوڑی کی بڑی عید کی تصاویر مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔ دونوں نے دبئی سے عید کے پہلے دن کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جس میں وہ روایتی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

ثنا جاوید نے عید کے موقع پر سلک کا بلاک پرنٹ کا ہلکا گلابی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ شعیب ملک نے سرمئی رنگ کے روایتی شلوار قمیص کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

https://www.instagram.com/p/DKk5HO5Tngi/

یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور ڈراموں "پیارے افضل"، "ذرا یاد کر" اور "خانی" سے کیا تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں ان کی ذاتی زندگی خبروں کا حصہ بنی رہی خاص طور پر گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی اور شعیب ملک سے شادی کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا۔

رواں برس رمضان میں ایک شو کے دوران ثنا کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے ممکنہ حمل کی قیاس آرائیاں بھی کی گئیں تاہم اس بارے میں جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔

https://www.instagram.com/p/DKk35vfTmL1/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وفد کو لندن میں منہ کی کھانی پڑی، پاکستان مخالف ایجنڈا ناکام ہوگیا؛ شیری رحمان
  • نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا میرا مقصد ہے: عاقب جاوید
  • وادی نیلم کا علاقہ جو جدید دور میں بھی ہرقسم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے
  • عید کا دوسرا روز باربی کیو پارٹیز کے نام رہا
  • عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • تھرپارکر میں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی عید کیسے منائی؟
  • ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی
  • راولپنڈی: عمران خان نے نماز عید ادا نہیں کی
  • اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے
  • پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کے جوان عید کیسے مناتے ہیں؟