عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے جو فلم میں ایک معمولی خامی یا کمی کو بھی برداشت نہیں کرتے اور ہمیشہ پرفیکٹ کام کرنے کے عادی ہیں۔

تاہم انسان تو خطا کا پتلا ہے اور کیسے ممکن ہے اس سے کوئی غلطی نہ ہو۔ فلم دنگل عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔

اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور بظاہر اس فلم میں کوئی معمولی سی بھی غلطی بھی نظر نہیں آئی تھی۔

تاہم اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ فلم دنگل میں ایک بڑی غلطی سرزد ہوئی تھی لیکن فلم بین اور تجزیہ کار بھی اسے پکڑ نہیں پائے تھے۔

عامر خان نے بتایا کہ تاہم لیجنڈری اداکار اور ہم سب کے استاد امیتابھ بچن نے اس غلطی کو بآسانی پکڑ لیا تھا۔

عامر خان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ غلطی کیا تھی تاہم انھوں نے یہ ضرور کہا کہ فلم دنگل میں، میری پرفارمنس بقیہ فلموں کے مقابلے میں سب سے بہتر تھی۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ دنگل میں ایک شاٹ کو چھوڑ کر پوری فلم میں شاندار پرفارمنس دی تھی اور اس ایک شاٹ کی غلطی بھی صرف امیتابھ بچن پکڑ پائے تھے۔

یاد رہے کہ دنگل 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ 2022 میں عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا فلاپ ثابت ہوئی تھی جس کے بعد اداکار نے بریک لے لیا تھا۔

تاہم اب ان کی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ آنے والی ہے جو ان کی 2007 کی کامیاب ترین فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوئی تھی

پڑھیں:

لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل

لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کا دہشت گردی کا شکار ہونا قابل مذمت ہے، جب بلوچستان میں معصوم قتل ہورہے تو بھارت میں شدت پسند شادیانے بجارہے تھے، لیکن ہم مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا خون بہنے کی پھر بھی مذمت کرتے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مگر جو جنگجو باتیں مودی نے کیں ہیں لگتا ہے بلاکوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اس وقت بھی کہا تھا شروع تم نے کیا ختم کیسے اور کب ہوگا فیصلہ ہم کریں گے، اگر کسی کو پھر چائے پینے کا شوق ہو رہا ہے تو دن کی روشنی میں بھیج دیں، پاکستانی مہمان نواز اچھی چائے ہلاکر بھیجیں گے، پاکستان اور بھارت کے عوام کو امن و سلامتی سے زندگی گزارنے دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ پہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون کی معلومات غلطی سے لیک کر دیں
  • مسٹر بیسٹ کی ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت
  • محمد عامر کا پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں شرکت پر فیصلہ
  • فوج تیار ہے، پاکستان کےخلاف مہم جوئی کی غلطی نہ دہرائی جائے: اسحاق ڈار
  • عامر خان ’پشپا‘ میکرز کیساتھ نئی فلم کرنے والے ہیں؟
  • جب عامر خان کو تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا
  • کورنگی کریک میں لگنے والی آگ خود بہ خود بجھ گئی
  • لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل
  • رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل
  • شبمن گِل اور سارہ ٹنڈولکر نے راہیں جدا کرلیں؟