Daily Sub News:
2025-04-25@05:07:36 GMT

استنبول کے میئر کی گرفتاری پر عوامی احتجاج میں شدت

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

استنبول کے میئر کی گرفتاری پر عوامی احتجاج میں شدت

استنبول کے میئر کی گرفتاری پر عوامی احتجاج میں شدت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز

استنبول :ترکیہ کی ایک عدالت نے اتوار کے روز استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اکرام امام اوغلو کے ایک وکیل نے اس فیصلے کی تصدیق کی۔
عدالت کو حزب اختلاف کے مقبول میئر کے خلاف ’دہشت گردی سے متعلق‘ دوسری تحقیقات کا فیصلہ بھی کرنا ہے، جن کی حراست نے ترکی میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بدترین احتجاج کو جنم دیا ہے۔
مرکزی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے ایکس پر لکھا کہ ’کوئی مایوسی نہیں! لڑائی جاری رکھیں!‘ اور اسے سیاسی بغاوت قرار دیا۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب رائے دہندگان نے سی ایچ پی کے ابتدائی انتخابات میں 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدوار اکرام امام اوغلو کو نامزد کرنے کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔

حزب اختلاف کے مقبول میئر، جو صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف ہیں، انہیں بدعنوانی اور ’ایک دہشت گرد تنظیم کی مدد‘ کے الزامات کی 2 تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

انہوں نے ہفتہ کے روز پولیس کو بتایا تھا کہ یہ الزامات ’غیر اخلاقی اور بے بنیاد‘ ہیں۔

مرکزی حکومت کے اس اقدام کے خلاف استنبول میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے، اور اس کے بعد سے یہ ترکی کے 81 میں سے 55 سے زیادہ صوبوں میں پھیل چکے ہیں، جس کے بعد پولیس کے ساتھ مظاہرین کی لڑائی جاری ہے۔

وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ہفتے کی رات مزید بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد پولیس نے 323 افراد کو گرفتار کیا۔

’اے ایف پی‘ کے نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز بھی سی ایچ پی نے اکرام امام اوغلو کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے طویل عرصے سے طے شدہ مؤقف پر زور دیا اور پولنگ صبح 8 بجے شروع کی گئی۔

پارٹی نے نہ صرف پارٹی کے ارکان بلکہ ہر ایک کے لیے ووٹنگ کا راستہ کھول دیا ہے تاکہ بحران سے نبرد آزما میئر کے لیے بڑے پیمانے پر حمایت کا مظاہرہ کیا جاسکے، جنہیں عام طور پر اردوان کو چیلنج کرنے کی اہلیت رکھنے والے واحد سیاست دان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ربڑ کی گولیاں، دستی بموں کا استعمال
ہفتے کی رات استنبول میں ہونے والے مظاہرے میں کچھ پلے کارڈز لکھے ہوئے تھےجن میں سے ایک پر لکھا تھاکہ ’ڈکٹیٹر بزدل ہوتے ہیں!‘ اور ایک دوسرے پلے کارڈ پر لکھا تھا ’اے کے پی (ترکی کی حکمراں جماعت) آپ ہمیں خاموش نہیں کراسکیں گے!‘۔

پولیس نے استنبول میں مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں، مرچوں کے پانی کا اسپرے اور دستی بموں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں آدھی رات کو سٹی ہال میں کئی لوگ پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

دارالحکومت انقرہ میں پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جب کہ مغربی ساحلی شہر ازمیر میں پولیس نے ’اے کے پی‘ کے مقامی دفاتر کی جانب جانے والے طلبہ کے مارچ کو روک دیا۔

سی ایچ پی کے رہنما اوزگر اوزل نے استنبول میں بڑے پیمانے پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ان کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے۔

ملک بھر میں رات بھر ہونے والے مظاہروں کا آغاز اس وقت ہوا جب امام اوغلو کو دونوں تحقیقات میں استغاثہ کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے عدالت لے جایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس اور ان کی قانونی ٹیم نے بتایا کہ پہلی پوچھ گچھ شام 7:30 بجے شروع ہوئی، دوسری پوچھ گچھ کچھ دیر بعد شروع ہوئی اور صبح 7:30 بجے ختم ہوئی۔

اے ایف پی کے نامہ نگار نے بتایا کہ پولیس نے عدالت کے ارد گرد سخت حفاظتی حصار قائم کر رکھا ہے، جہاں ایک ہزار کے قریب مظاہرین کھڑے ہو کر نعرے بازی کر رہے ہیں۔

ترک لیرے کی قدر میں کمی
اس سے قبل ہفتے کے روز 53 سالہ میئر نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی گرفتاری سے ترکی کی ساکھ کو ناقابل بیان نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل نے نہ صرف ترکی کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ عوام کے انصاف کے احساس اور معیشت پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

ان کے خلاف اس اقدام نے لیرا کو بری طرح متاثر کیا اور ترکی کی مالیاتی منڈیوں میں افراتفری پیدا کردی، بینچ مارک بی آئی ایس ٹی 100 انڈیکس جمعہ کو تقریباً آٹھ فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔

30 سالہ اکت سنک نے عدالت کے باہر ترکی کا جھنڈا تھامے کہا کہ ہم آج یہاں اس امیدوار کے حق میں کھڑے ہونے کے لیے موجود ہیں جسے ہم نے ووٹ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح لوگ 15 جولائی (2016) کی بغاوت کے بعد اردگان کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے تھے، اسی طرح اب ہم امام اوغلو کے لیے سڑکوں پر نکل رہے ہیں، ہم ریاست کے دشمن نہیں ہیں، لیکن جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر قانونی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار

کراچی:

شریف آباد پولیس نے کم سن بچے کو مبینہ طور پر تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام میں سوتیلے باپ اور بچے کی ماں کو گرفتار کرلی اور مقتول علی کے چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی لیاقت آباد اقبال شیخ نے بتایا کہ ایف سی ایریا میں رہائش پذیر اسد کی رمشا نامی خاتون کی دوسری شادی ہوئی تھی جبکہ رمشا کا پہلے شوہر سے 3 سال کا بیٹا علی تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسد اپنے سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ اس کی والدہ پر بھی یہ الزام ہے کہ وہ بھی اپنے بیٹے تشدد کرتی تھی اور اہل محلہ کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اقبال شیخ نے بتایا کہ بدھ کی شب بچے کی حالت خراب ہونے پر اسے پہلے نجی اسپتال بعدازاں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں بتایا گیا کہ بچہ سیڑھیوں سے گر گیا تاہم کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر اس کی لیاقت آباد مقامی قبرستان میں تدفین بھی کر دی گئی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ کمسن علی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جہاں وہ ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے رہے اور ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔

ایس ایچ او شریف آباد مہر یوسف نے بتایا کہ اسد اور رمشا کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ مقتول علی کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے چچا کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت والدہ اور اس کے سوتیلے باپ کے خلاف درج کرلیا اور انہیں مزید تفتتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ضرورت پڑنے پر قبر کشائی بھی کرائی جائے گی تاہم انوسٹی گیشن پولیس گرفتار میاں اور بیوی سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • بحیرہ مرمرہ میں طاقت ور زلزلے نے استنبول کو ہلا کر رکھ دیا
  • استنبول سمیت مغربی ترکی 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے