یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی دستاویزی فلم جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی دستاویزی فلم جاریوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی دستاویزی فلم ’’پاکستان کہانی‘‘ جاری کردی گئی ہے۔یہ دستاویزی فلم پاکستان کے قیام کے بعد درپیش مسائل، قائداعظم کی قیادت اور ملک کی ترقی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے۔قائداعظم اور لیاقت علی خان کی قیادت میں پاکستان نے سیاسی، زرعی اور صنعتی میدان میں استحکام حاصل کیا۔1950 اور 1960 کی دہائی میں زرعی اصلاحات، ڈیموں کی تعمیر اور صنعتی ترقی نے ملک کو ترقی اور خود کفالت کی راہ پر ڈالا۔اس دستاویزی فلم میں 1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحیثیت قوم شجاعت اور دشمن کے خلاف شاندار دفاع کا ذکر شامل ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دستاویزی فلم پاکستان کی
پڑھیں:
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل
لاہور:جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت لورا وول وارٹ کررہی ہیں۔
قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ میں منیبہ علی، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، سدرہ نواز، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔