بیرون ملک سے پاکستان کیخلاف سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، دشمن تاک میں ہے کہ غلطی ہو اور ہمیں معاشی طور پر پیچھے کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، 23 مارچ کو پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مربوط پالیسی اور اصلاحات سے پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، بحیثیت قوم غیر معمولی حالات کا مقابلہ ثابت قدمی سے کرنا ہوگا، اللّٰہ ہم سب میں اتحاد کے ساتھ ساتھ احساس بھی پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے، دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، دشمن تاک میں ہے کہ غلطی ہو اور ہمیں معاشی طور پر پیچھے کیا جا سکے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ صرف فورسز نہیں پوری قوم کو کرنا ہوتا ہے، میں ہر ایک شخص سے اپیل کرتا ہوں کہ مل کر ملک کی ترقی کا جذبہ پیدا کریں، آئیں ایک نئے جذبے کے ساتھ وطن کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور ان کے ساتھیوں کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے، ملک میں آزادی سے رہ تو رہے ہیں، معاشی اور معاشرتی مسائل سے گزر رہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد کچھ فیصلوں پر عمل نہیں ہوا، جس کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنا ہے، کینالوں کے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے، ہم کینالیں نہیں بننے دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
شنگھائی سے روانگی کے بعد صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شنگھائی میں صدر زرداری کو سی پی پی سی سی کے نائب چیئرمین چن چون نے الوداع کہا، اس موقع پر ہونگ چیاؤ ایئرپورٹ پر پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
اُرومچی ایئرپورٹ پر شنجیانگ ویغور خودمختار ریجن کے گورنر ایرکن تونیاز، نائب گورنر چن ویجون اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر ایرکن تونیا ز نے خصوصی اصرار پر صدر کو خود اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑا اور ان کی گاڑی میں ہمراہ بھی رہے۔
صدر آصف علی زرداری کے اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارومچی چین صدر آصف علی زرداری