بی این پی کا بلوچستان کے مسائل پر اے پی ایس کے انعقاد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ماہ رنگ بلوچ و دیگر کی گرفتاری و خواتین پر تشدد پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری اور خواتین پر تشدد کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکری سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، سابق گورنر ملک ولی، غلام نبی مری، ثناء بلوچ و دیگر نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی پرامن جدوجہد کر رہی ہے۔ ماہ رنگ بلوچ متعدد خواتین جیلوں، جبکہ 200 کے قریب مظاہرین مختلف تھانوں میں بند ہیں۔ بی این پی نے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بی وائی سی کے رہنماؤں کو رہا اور پرامن احتجاج پر حملے اور کریک ڈاؤن کے احلامات دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
بی این پی رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور مسائل کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں، تاجر برادری، علماء اور صحافیوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو یکجا کرکے بلوچستان کے مسائل کے حل کا فیصلہ کیا جائے۔ بی این پی نے تین روز کیلئے سوگ کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید الفطر کے فوری بعد صوبائی سطح پر کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بلوچستان کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی بھی مذمت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی این پی
پڑھیں:
پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
سٹی 42 : پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انعقاد ہوا۔
وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔
لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام،وزارتِ دفاعی پیداوار, کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سورس : آئی ایس پی آر