ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ڈیرہ(نیوز ڈیسک) پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خود کار اسلحہ کا استعمال کیا۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد منج نے آپریشن کی قیادت کی، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی بھی موقع پر موجود تھے، مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی، آئی جی نے کہا کہ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مزید محفوظ بنائی جا چکی ہے، چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے بہادر سپاہی ملک و قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
آج بروز پیر24مارچ2025ملک میں موسم کی صورتحال جانئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خوارجی دہشت گردوں ڈیرہ غازی خان چیک پوسٹ
پڑھیں:
قبائلی عوام کا افغانستان کےحمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانےکا اعلان
قبائلی عوام نے افغان جارحیت پر افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔غیور قبائلی عوام نے آڈیو پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، وطن کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے پورا کریں گے، پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا اب بھی سکھائیں گے۔قبائل نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہمارے ماتھے کا جھومر اور اس کے شہدا ہمارا فخر ہیں، پاکستان نے ایک طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اس کا آج یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔عمائدین نے دو ٹوک کہا کہ افغان مہمان بن کر آئیں گے تو سر پر بٹھائیں گے، دشمن اور حملہ آور بن کر آئیں گے تو جواب گولی سے دیا جائے گا۔قبل ازیں مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔