قبائلی عوام نے افغان جارحیت پر افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔غیور قبائلی عوام نے آڈیو پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، وطن کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے پورا کریں گے، پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا اب بھی سکھائیں گے۔قبائل نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہمارے ماتھے کا جھومر اور اس کے شہدا ہمارا فخر ہیں، پاکستان نے ایک طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اس کا آج یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔عمائدین نے دو ٹوک کہا کہ افغان مہمان بن کر آئیں گے تو سر پر بٹھائیں گے، دشمن اور حملہ آور بن کر آئیں گے تو جواب گولی سے دیا جائے گا۔قبل ازیں مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

افغان حکومت سے دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ افغان حکام کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، شفقت علی خان کی ہفتہ وار بریفنگ

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی کی جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ مسلسل افغان حکام کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کے مطالبے میں سنجیدہ ہے اور خطے کے امن کے لیے افغانستان کے تعاون کو ناگزیر قرار دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل صمود فلاٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی جاتی ہے جبکہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہا ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے جنگ بندی معاہدے میں قطر، مصر اور سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی وزیراعظم کا سعودی ہم منصب سے رابطہ بھی ہوا جس میں غزہ کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیٔرمین شہزادہ منصور ایک بڑے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستان کی اقتصادی ترقی ایجنڈے کا اہم حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کا پاک فوج کو خراجِ تحسین، افغانستان میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی کو سراہا
  • افغانستان کے عوام اب طالبان حکومت کے پیچھے نہیں کھڑے، وفاقی وزیراطلاعات
  • اورکزئی قبائل کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیاراٹھانے کا اعلان
  • اورکزئی کے قبائل کا افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان
  • پاکستان کی افغانستان کیخلاف جوابی کارروائی، 200 سے زائد طالبان و خوارج ہلاک، 23 جوان شہید
  • جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف ہیں:اسحاق ڈار
  • افغان حکومت سے دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
  • قبائلی عوام کا افغانستان سے آنیوالے دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان
  • قبائلی عوام کا افغان حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم