پولیس سے مشابہ گاڑی اوریونیفارم پہننے والے ہوجائیں خبردار!
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وقاض احمد: پولیس سے مشابہ گاڑی اوریونیفارم پہننےوالےسکیورٹی گارڈزہوشیار، انتظامیہ نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عیدکےبعد پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کےخلاف کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ کےایس اوپیز کےمطابق سکیورٹی گارڈزصرف نیلےرنگ کایونیفارم پہن سکتےہیں۔
انتظامیہ نےتمام نجی سکیورٹی کمپنیزکوکالےرنگ کایونیفارم فوری اتارنےکی ہدایت کی ،پرائیویٹ سکیورٹی گارڈزپولیس یونیفارم وگاڑی سےمشابہہ رنگ والی اشیااستعمال نہیں کرسکتے، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز اسلحہ کی نمائش نہیں کرسکتے۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میچ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والی ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو سمندری کے قریب حادثہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب جاں بحق اہلکاروں کی میتیں ملتان پہنچا دی گئی ہیں جہاں رات گئے پولیس لائن ملتان میں نماز جنازہ ادا کیا جائے گا بعدازاں انہیں اپنے آبائی علاقے میں دفن کیا جائے گا۔