عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے واضح کیا ہے کہ عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ یہ ناممکن ہے کہ عمران کوئی معافی مانگیں گے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ
انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے پا گیا ہے، تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ جو لوگ ملاقاتیں کریں گے وہ باہر آکر کوئی گفتگو نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمیں کہا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے باہر آکر سیاسی گفتگو کریں گے تو امن و امان کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، تاہم ارکان پارلیمنٹ جہاں چاہیں گے اپنا نقطہ نظر پیش کردیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ ہے اور گفتگو اچھی چل رہی ہے، جے یو آئی سمیت سب کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر بھی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے، ایسا کرنا صرف آئین ہی نہیں شراف کی بھی پامال کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اگر اپنے رویے پر کوئی نظرثانی کریں تو پھر بات ہو سکتی ہے، لیکن امکان نہیں کہ یہ ایسا کریں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان جلسوں سے رہا نہیں ہوں گے، علی امین لاہور میں معافی مانگیں، عظمیٰ بخاری
واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اگر عمران خان 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمران خان معافی نو مئی واقعات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجا سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی معافی نو مئی واقعات وی نیوز کہ عمران نے کہاکہ
پڑھیں:
اگر مجھے یا خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان کی اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
The federal government/ Interior Ministry has taken back all the security personnel allotted to me and my father and family.
Two things
1. If anything happens to me or my family the responsibility will be yours
2. I’ll keep on speaking for the public and am ready for anything…
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) October 4, 2025
اپنے بیان میں ایمل ولی کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور جو بھی ان کے راستے میں آئے گا، اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ نجی سکیورٹی کے ساتھ زیادہ محفوظ انداز میں سفر کریں گے۔
And now the provincial government has also decided to retract all security personnel at our disposal. I again quote “What a joke”.
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) October 4, 2025
ایمل ولی نے ایک اور ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ صوبائی حکومت نے بھی ان کے تمام سیکیورٹی اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ناقابلِ فہم اور ایک مذاق کے مترادف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایمل ولی خان خیبرپختونخوا حکومت سیکیورٹی عوامی نیشنل پارٹی وفاقی حکومت