سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے 4 اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیس ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعہ 4 اپریل کو صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والے خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی بند رہیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو کی
پڑھیں:
سندھ صحت سہولیات میں عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے: بلاول بھٹوزرداری
کراچی (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا علاج کا جال بچھایا جو عالمی سطح کا ہے، ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے مجھ سے، وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور کہا سندھ میں دی جانے والی مفت سہولت ہمارے علاقوں میں بھی دی جائے۔
کراچی میں ایس آ ئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اس فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم سے پہلے اور اس کے بعد این آئی سی وی ڈی کا فرق دیکھیں، ایس آئی یو ٹی اس شہر کا لینڈ مارک ہے، ایس آئی یو ٹی ملک بھر سے آنے والوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ فخر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر ہے، 18ویں ترمیم کے بعد ایس آئی یو ٹی، انڈس کے ساتھ پارٹنرشپ کی، ڈاکٹر ادیب رضوی کے نیٹ ورک کے بارے میں سب نے مجھ سے پہلے بات کی، ہماری ایس آئی یو ٹی کی 2022 تک 6 ارب روپے کی پارٹنرشپ تھی، اب یہ پارٹر شپ 21 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، سندھ سے باہر شہروں میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولیات فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کے ساتھ مل کر دیگر صوبوں میں سہولیات فراہم کریں، 2027 تک لاڑکانہ میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولت کا افتتاح کریں گے، لاڑکانہ والے دیکھتے ہیں کہ ایک طرف یہ تاج محل میں بن رہا ہے اور ان کے پاس صرف ڈائیلاسز سینٹر ہے۔