چنئی(نیوز ڈیسک)چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2025 کے اپنے پہلے میچ میں شاندار فتح حاصل کی جہاں انہوں نے روایتی حریف ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر میدان مارا۔

ممبئی انڈینز کو 20 اوورز میں صرف 155 رنز پر محدود کرنے کے بعد چنئی سپر کنگ نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

چنئی کی جانب سے راچن رویندرا اور روتراج گائیکواڑ کی شاندار اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس شاندار فتح کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کی بنیاد پر شایقین کی جانب سے چنئی سپر کنگز پر بال ٹیمپرنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے۔

اس ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ چنئی سپر کنگ کے تیز گیند باز خلیل احمد ایک بات چیت کے دوران گیند کو صاف کرتے ہیں لیکن وہ تولیے کا استعمال نہیں کرتے، جس پر شائقین نے الزام عائد کیا کہ وہ گیند پر کسی ممنوعہ مادہ کو رگڑ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے دوسرے حصے میں ایک اور منظر دکھایا گیا جس میں چنئی سپر کنگ کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور میدان میں موجود امپائر کے درمیان گفتگو ہو رہی ہوتی ہے۔

دھونی امپائر سے کچھ بات کرتے ہیں جس پر امپائر ایک تھمبز اپ کے اشارے سے جواب دیتے ہیں، اگرچہ اس بات چیت کا مقصد واضح نہیں تھا لیکن شائقین نے اسے مشکوک سمجھا اور یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دھونی اور امپائر کسی غلط عمل میں ملوث ہیں۔

ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا گیا ہے کیونکہ چنئی سپر کنگز نے اس میچ میں انتہائی بہترین کھیل پیش کیا تھا اور ممبئی انڈینز کو ہر لحاظ سے شکست دی۔
چنئی سپر کنگ کی جیت کے ساتھ وہ آئی پی ایل 2025 کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ ممبئی انڈینز ابھی تک کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
مزیدپڑھیں:شدید تنقید کے بعد ٹک ٹاک نے اپنا متنازع فلٹر ہٹا دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ممبئی انڈینز کے بعد

پڑھیں:

پی ایس ایل ‘کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو2وکٹوں سے ہرادیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ اننگز کے دوران صرف دو ہی چھکے لگ سکے۔ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3، 3 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ لی۔کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں  پر پورا کرلیا۔ خوشدل شاہ نے  ناقابلِ شکست 23 ‘کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60رنز بنائے ۔لیوک ووڈ نے تین ‘علی رضا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
  • کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
  • پہلگام حملہ: آئی پی ایل میں آتش بازی نہیں ہوگی، کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھیں گے
  • عماد وسیم کا نیا انداز جشن تنقید کی زد میں
  • آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا، وجہ بھی سامنے آگئی
  • آئی پی ایل میں ایک بار پھر میچ فکسنگ کا الزام، بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنا شروع
  • پی ایس ایل؛ کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر جرمانہ، مگر کیوں؟
  • آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات
  • پی ایس ایل ‘کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو2وکٹوں سے ہرادیا