پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔ جبکہ پاکستانی نژاد محمد عباس کو بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کو سب سے بڑی شکست، نیوزی لینڈ نے چوتھا میچ 115 رنز سے جیت لیا
پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے شہری محمد عباس کی پیدائش پاکستان میں ہوئی، اور پھر وہ فیملی کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، وہ ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے صاحبزادے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اظہرعباس نے آکلینڈ اور ویلنگٹن کی بھی نمائندگی کی اور فائر بورڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔
نیوزی لینڈ بورڈ نے بتایا کہ آئی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کے 8 کھلاڑی پاکستان خلاف ایک روزہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچل ہے، نک کیلی، ول او رورکے بین سئیرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ شامل ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق میچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کونوئے اور گلین فلپس آئی پی ایل کا حصہ ہیں، جس کے باعث وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، جبکہ دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسکواڈ کا اعلان پاکستان کرکٹ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکواڈ کا اعلان پاکستان کرکٹ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز وی نیوز پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ اسکواڈ کا
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔