Daily Pakistan:
2025-06-09@12:49:50 GMT

جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کارگرفتار

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کارگرفتار

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لاٖئن)  محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ جیو نیوز کے مطابق جعفرایکسپریس پردہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگراداروں کےساتھ مل کرتحقیقات اورحملہ آوروں کی شناخت کررہےہیں۔ حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لیاہے، ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہورہاہے۔ ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کےلئے فنگرپرنٹس نادرا کوبجھوائے ہیں جب کہ ہلاک حملہ آوروں کےجسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو بجھوادیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 

یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔پاکستانی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد کو شہید کیا تھا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 بھارتی سپانسر دہشت گرد جہنم واصل

سٹی 42:  سیکیورٹی فورسز کا کولپور، بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا،انڈین پراکسی "فتنہ الہندستان" کے ٹھکانے پر کارروائی کی 

شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی اسپانسر دہشت گرد جہنم واصل کردیے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تھے،مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،پاک فوج بھارتی سرپرست دہشت گردی کے  خاتمے کے لیے پرعزم ہے 

کل کی سرکاری چھٹی منسوخ

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت: اہم مقامی دہشت گرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک
  • فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • گوادر میں بہادری کی مثال، شہید سپاہی محمد خماری بلوچ کو قوم کا سلام
  • بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے 3 دہشتگرد گرفتار
  • عید پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، بھارتی ایجنسی را کے تین دہشت گرد گرفتار
  • سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 بھارتی سپانسر دہشت گرد جہنم واصل
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک
  • کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2 دہشتگرد ہلاک