عید پر عمران خان کے لیے پشاوری چپل تیار، تحفہ جیل پہنچے گا کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پشاور کے روایتی چیل بنانے والے چچا نورالدین نے جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لیے عیدالفطر کے لیے خصوصی پشاوری چپل تیار کی ہے جو وہ خود جیل جاکر اپنے لیڈر کو دینا چاہتے ہیں۔
چچا نور الدین کے مطابق وہ ہر عید پر عمران خان کے لیے خصوصی چپل تیار کرتے ہیں اور گزشتہ عید کے موقعے پر انہوں نے ’قیدی نمبر 804‘ چپل تیار کی تھی جس کو تحریک انصاف کے ورکرز نے بھی بہت پسند کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے لیے قیدی نمبر 804 کی خاص سینڈل تیار
چچا نور الدین جنہیں صدارتی سے بھی نوازا گیا تھا نے بتایا کہ اس بار بھی انہوں نے عمران خان کے لیے اسپیشل چیل تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’خان صاحب کے لیے تحفہ کے طور پر اسپیشل چپل تیار کرتا ہوں اور وہ اس کو پسند بھی کرتے ہیں‘۔
چچا نور الدین نے بتایا کہ اس بار لائٹ براؤن رنگ کی چیل تیار کی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ خود اڈیالہ جیل جا کر عمران خان کو دیں۔
مزید پڑھیے: یوم پاکستان: کپتان چپل سے مشہور ہونے والے چاچا نور دین کو سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا
انہوں نے کہا کہ ’میری کوشش ہے کہ تحفہ عمران خان کو خود دے کر آؤں لیکن اگر یہ ممکن نہ ہوا تو علی امین گنڈاپور کے ہاتھ پہنچا دوں گا‘۔
عمران خان کے لیے کپتان چپلپشاور میں روایتی پشاوری چیل کی دکانیں ہر جگہ ہیں لیکن چچا نور الدین کی دکان پر ہر وقت رش لگا رہتا ہے۔ چند سال قبل چچا نور الدین نے کپتان چپل کے نام سے عمران خان کے لیے خصوصی چیل تیار کی تھی جس کے بعد سے وہ خاصے مقبول ہو گئے اور پورے ملک میں ان کی کپتان چیل کے چرچے ہوئے۔ اس کے بعد سے چچا نور الدین ہر عید پر عمران خان کے لیے چیل تیار کرتے ہیں۔
’عمران خان کے جیل جانے سے کاروبار پر اثر پڑا‘چچا نور الدین کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے مہنگائی کے باعث مجموعی طور پر کاروبار پر منفی اثر پڑا ہے لیکن عمران خان کے جیل جانے سے بھی ان کے چیل کے کاروبار منفی اثر پڑا۔
مزید پڑھیں: خط بنام قیدی نمبر 804
انہوں نے کہا کہ ’عمران کے جیل جانے سے کاروبار پر اثر ضرور پڑا ہے لیکن اس سے زیادہ موجودہ مہنگائی سے کاربار متاثر ہوا ہے‘۔
ان دنوں چچا نور الدین کی دکان پر عید کے لیے پشاوری چپل خریدنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع کے علاوہ دیگر صوبوں کے خریداروں نے پشاور کا رخ کیا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور پشاوری چپل چچا نورالدین قیدی 804 چپل قیدی نمبر 804 کپتان چپل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور پشاوری چپل چچا نورالدین قیدی 804 چپل عمران خان کے لیے چچا نور الدین چیل تیار انہوں نے تیار کی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔