پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں بارش ، برفباری، جاتی سردی لوٹ آئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پشاور اور گرد و نواح میں صبح سویرے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
پشاوراور نواحی علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے سے گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
شہر میں اب بھی بادلوں کا راج ہے۔ پشاورمیں گزشتہ روز بھی بوندا باندی اور ہوائیں چلتی رہیں۔ دیراور چترال میں بھی گزشتہ 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
چترال میں رات سے برفباری بھی جاری ہے۔ بارش اور برفباری سےجاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ چترال ، دیر ، سوات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔
مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔