نیہا ککڑ کنسرٹ میں دیر سے کیوں پہنچی تھیں؟ بھائی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بھارتی گلوکار اور نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اپنی بہن کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔
نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے پر حاضرین کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اسٹیج پر رو پڑیں تھیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
تاہم اب گلوکارہ کے بھائی ٹونی ککڑ کی انسٹاگرام پوسٹ نے گلوکارہ کے دیر سے آنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنی بہن کا دفاع کیا ہے۔
تین گھنٹے تاخیر سے پہنچنے والی نیہا اسٹیج پر رو پڑیں اور مداحوں سے معافی بھی مانگی لیکن تنازعہ جاری رہا جوکہ سوشل میڈیا پر اب بھی جاری ہے۔ اس کے درمیان، ٹونی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں سوال کیا گیا کہ اگر کسی کو مناسب انتظامات کے بغیر شہر میں مدعو کیا جائے تو کس پر الزام لگایا جانا چاہیے؟
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’فرض کریں کہ میں آپ کو اپنے شہر بلاؤں اور آپ کے اپنے ائیر پورٹ پِک اپ سے لے کر ہوٹل میں قیام اور ہوٹل سے کنسرٹ پہنچنے تک کے تمام انتظامات خود کروں، لیکن جب آپ ائیر پورٹ پہنچیں تو آپ کو پتا چلے کہ کوئی بھی بکنگ ہی نہیں ہوئی ہے ٹکٹس، کار، نہ ہی ہوٹل میں قیام کیلئے بکنگ تو اس میں غلطی کس کی ہوگی؟
ٹونی ککڑ نے واضح بیان کرنے کے بجائے تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں یہ بتایا ہے کہ نیہا ککڑ کی کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ ایونٹ آرگنائزر کی بدانتظامی تھی جس کا نتیجہ ان کی بہن کو بھگتنا پڑگیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں جب کہ مختلف شہروں میں چینی220 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔