ٹی20 میں کیویز سے بدترین شکست؛ کون کونسے پلئیرز ون ڈے کا حصہ بنے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کیویز کے ہاتھوں 5 میچز کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں 1-4 سے شکست کے بعد اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی20 کپتان سلمان آغا، حارث روف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا ہے۔
اسی طرح سیریز میں بدترین فارم کے شکار شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان سمیت 6 کرکٹر نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: آخری ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ کے پرخچے اڑادیے، سیریز 1-4 سے جیت لی
اِن کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث ، عباس آفریدی ، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سیریز میں 3 بار صفر پر آؤٹ ہوکر حسن نواز نے ریکارڈ بناڈالا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں ون ڈے اسکواڈ کا بھی حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10ویں کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا معرکہ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں کمنٹری کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سابق کیوی کپتان کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، جس کیلئے وہ لاہور پہنچ گئے ہیں اور ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کرلیا ہے۔
کراچی کنگز نے کین ولیمسن پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈییٹرز کیخلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
دوسری جانب میچ سے قبل فرنچائز کے کھلاڑی آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گے۔
مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے"
یہ پہلا موقع نہیں کہ اس سے قبل کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل ٹیم میں بطور بالنگ کوچ فرائض نبھائے تھے لیکن پی ایس ایل میں انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔