بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 15 روز تک معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت، اب یہ ٹرین کل جمعہ کو واپس پشاور جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ ٹرین سروس 27 مارچ سے بحال ہو جائےگی۔

مسافروں کو رخصت کرنے کے موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سروس معطل تھی، حنیف عباسی نے چارج سنبھال کر جعفر ایکسپریس کی سروس کو پشاور سے بحال کردیا۔

انہوں نے کہاکہ اس سوچ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ پاکستان میں زندگی مفلوج ہو جائے، آج عوام کا جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کو شکست ہوگی۔

امیر مقام نے کہاکہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر امن کو بحال کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا کہ صرف اسلام آباد پر جا کر چڑھائی کریں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کس کے لیے کام کر رہی ہے، کیا یہ لوگ صوبہ کی ترقی یا معاشی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، بیرونی ایجنڈے کو ریلیف دینے کے لیے پی ٹی آئی اپنا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس کی روانگی ایک اچھا کام تھا لیکن صوبائی قیادت اچھے کام میں شریک نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امیر مقام پشاور جعفر ایکسپریس کوئٹہ وفاقی وزیر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور جعفر ایکسپریس کوئٹہ وفاقی وزیر وی نیوز جعفر ایکسپریس وفاقی وزیر پشاور سے نے کہاکہ کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے.  وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے. وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے. وزیرِ اعظم علاقائی تجارت کے فروغ، علاقائی روابط کی مضبوطی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور خطے میں پائیدار ترقی کے حصول کے اقدامات پر زور دیں گے. وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے.  نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں.

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہو سکتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • گزشتہ سال بجلی صارفین کودیاگیاریلیف ختم نہیں کیا،وفاقی وزیراویس لغاری
  • سوات، وفاقی وزیر امیر مقام کا ہوٹل زد میں آنے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا
  • امیر مقام کی سوات میں تجاوزات کے نام پر قانونی املاک گرانے کی مذمت
  • انجینئر امیر مقام کا سانحۂ سوات کے بعد عوامی املاک کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل
  • سانحہ سوات؛ نااہلی کے بعد اقربا پروری، علی امین حکومت باز نہیں آئی