ترجمان دفتر خارجہ کا پاکستان مخالف بل اور دیگر معاملات پر مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے امریکی کانگریس میں پاکستان کے خلاف پیش کیے گئے بل پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بل کسی ایک فرد کی جانب سے اٹھایا گیا قدم ہے اور اسے پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں سمجھا جانا چاہیے انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی اور ایسے کسی بھی اقدام کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستانی کمرشل کمپنیوں پر لگائی گئی پابندیاں یکطرفہ ہیں اور ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیے گئے پاکستان ان پابندیوں کو غیرمنصفانہ قرار دیتا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ فورمز پر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل کے مبینہ دورے پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ممکن نہیں ہے اور اس پر واضح درج ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے لیے کارآمد نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ جو افراد ماضی میں اسرائیل گئے، وہ دوہری شہریت کے حامل تھے اور وہ کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر وہاں پہنچے پاکستان کے اسرائیل سے متعلق مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ مؤقف بدستور برقرار رہے گا روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے اور پاکستان امید کرتا ہے کہ یہ سیز فائر مستقل بنیادوں پر برقرار رہے گا پاکستان کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے اور یہی اصول عالمی امن کے لیے سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے پاکستان روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہے اور کسی بھی قسم کے تنازع میں بات چیت کو ترجیح دیتا ہے صادق خان کے حالیہ دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس دورے میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی جو ایک مسلسل اور جاری عمل ہے۔ اس ملاقات کے دوران افغانستان کے ساتھ جعفر ایکسپریس کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا گیا، جبکہ طورخم بارڈر پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صادق خان کا دورہ ایک اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمی تھی، جس کا مقصد دوطرفہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا تھا ترجمان دفتر خارجہ نے ان تمام امور پر پاکستان کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں قومی مفادات کو اولین ترجیح دیتا ہے اور ہر بین الاقوامی معاملے میں سفارتی اور تعمیری طرز عمل اپناتا رہے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ ہے اور کے لیے رہے گا
پڑھیں:
پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر کا کوئی مصدقہ ذریعہ موجود نہیں۔
پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطے میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔
پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔ بھارتی چینل نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ’’افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش (ISIS) جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے‘‘۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ مبینہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی اور داعش خراسان کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں حصہ لیا۔
پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ وزارت کے مطابق یہ من گھڑت خبر ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے غیر مصدقہ ذرائع سے شائع کی اور دیگر بھارتی اداروں نے بھی بغیر کسی تصدیق کے اسے پھیلایا۔
وزارتِ اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستانی مؤقف کے مطابق بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، اور اپنے گودی میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی اور دہشتگردی کو ہوا دی جاسکے۔