پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو پبلک کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
قیصر کھوکھر؛ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو شائع کر دیا ہے جو اس وقت پنجاب اسمبلی میں زیر منظوری ہے۔
اس بل کے ذریعے مقامی حکومتوں کے نظام میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانا اور مقامی سطح پر حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
پنجاب حکومت نے اس بل پر عوامی رائے بھی طلب کی ہے تاکہ عوام کے تحفظات اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے بل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔