لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورپولیس نے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔ گذشتہ رات مختلف تجارتی مراکز سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی عمل لاتے ہوئے لاہورمیں ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو گرفتار کر لیا۔ چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاء ٹاؤن مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان برقعہ پہن کر عید شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں اور تنگ کر رہے تھے، ملزمان علی، زوہیب، فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق سیکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں، بازاروں اور مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کردیا گیا۔ پیدل اور سائیکل پر گشت کرتے اسکواڈ نے مختلف تجارتی مراکز سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ہرسال عید کے آخری عشرے میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں ، ان کو روکنےکے لیےاس مرتبہ پولیس نے شہرکے 65 تجارتی مراکز کے بازاروں میں فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ تشکیل دیے ہیں، جو پیدل اور سائیکلوں پر پٹرولنگ کررہے ہیں۔
اسکواڈ میں شامل پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنا اورشاپنگ کے لیے آنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کا کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں نہ تو کوئی خواتین کو ہراساں کرے گا اور نہ واردات کرنے کی کوشش کرے گا۔ دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکواڈز کی تعیناتی سے انہیں تحٖفظ کا احساس ہوا ہے۔
اسکواڈ نے گزشتہ رات پٹرولنگ کے دوران شاپنگ کیلئے آئی خواتیں کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
انوکھی ڈکیتی، مسلح افراد درزی کی دکان سے سلے ہوئے 80 سوٹ لے کر فرار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کو ہراساں کرنے والے خواتین کو ہراساں پولیس نے افراد کو کا کہنا
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد اہم پیشرفت، فیڈرل کنٹرول روم قائم
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے دورہ کابل میں اعلان کے فوری بعد فیڈرل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
فیڈرل کنٹرول روم آئی ایف آر پی ہیلپ لائن کے نام سے این سی آئی ایم سی میں قائم کیا گیا ہے۔
یہ کنٹرول روم اور پیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو
اس کنٹرول روم اور ہیلپ لائن کے قیام کا مقصد افغان شہریوں کی مدد اور وطن واپسی کے دوران ہراساں کیے جانے کی شکایات کو دور کرنا ہے۔
کنٹرول روم و ہیلپ لائن کا اسٹاف واپس جانے والے افغانوں کو تنگ کیے جانے اور ہراساں کرنے کی شکایات پر کاروائی کرے گا۔
واپس جانے والے افغان ہراساں اور تنگ کیے جانے پر ہیلپ لائن کے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں؛
غیر ملکی ہیلپ لائن:
051-567-222-111
کنٹرول روم لینڈ لائن:
051-9211685
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Afghan migration افغان شہری افغان مہاجرین انخلا مہاجرین ہجرت