Nawaiwaqt:
2025-04-25@09:38:57 GMT

ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں ان کی حالیہ سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں تاہم ایک خاص ویڈیو نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے جس میں وہ کسی چیز کو کیمرے کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچتی ہیں اور صحافیوں کی جانب سے انہیں تصاویر اور ویڈیوز کے لیے روکا جاتا ہے اس موقع پر وہ چند لمحوں کے لیے رکتی ہیں اور اپنے ہاتھ میں موجود کسی چیز کو جلدی سے اپنی مینیجر کو دے دیتی ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ مینیجر کے ہاتھ سے وہ چیز زمین پر گر جاتی ہے جس کے بعد اداکارہ صحافیوں سے درخواست کرتی ہیں کہ اس لمحے کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے یہ واقعہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر ویپ یا لائٹر چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں جبکہ کچھ مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض اپنا لپ گلوس یا لپ اسٹک تھما رہی تھیں ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ہم نے دیکھا کہ وہ کیا چھپا رہی تھیں جبکہ دوسرے نے لکھا کہ تو کیا اگر وہ سگریٹ پیتی ہیں انڈسٹری میں بہت سے لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھایا جا رہا ہے کچھ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس پر تنقید کرنے کا حق نہیں اس تمام صورتحال کے بعد ہانیہ عامر کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی لیکن سوشل میڈیا پر یہ معاملہ بدستور زیر بحث ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر

پڑھیں:

پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں میچ کے دوران ٹیچر کے اسٹیڈیم میں پیپر چیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔

میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ نے اسکول ٹیچر کو قید کیا جو اپنے بچوں کیساتھ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور اسوقت بچوں کے پیپرز چیک کررہیں تھی۔

مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"

اسکول ٹیچر کی پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگ انہیں سراہا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل

ایک صارف نے لکھا کہ ٹیچر نے پرسنل لائف اور پریکٹیکل لائف دونوں کا بڑی خوبصورتی سے حق ادا کیا ے، یہ بذات خود کرکٹ کو پسند نا بھی کرتی ہوں لیکن بچوں کیلئے ماں کی یہ ایک چھوٹی سی قربانی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بچوں آج ٹیچر اسٹیڈیم میچ دیکھنے گئی ہیں، پیپرز چیک نہیں ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ، بھارت پاکستان مخالفت میں جعلی تصاویر پھیلانے لگا
  • پی ایس ایل،عثمان خان کو عبید شاہ کا زوردار تھپڑ، ویڈیو وائرل
  • بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا
  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس
  • وائرل فحش ویڈیو میری نہیں: سجل ملک
  • پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل
  • کریتی سینن کا مہنگا ماسک، فیشن یا فضول خرچی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟