دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے ہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش، انسٹاگرام پر جذباتی پیغام جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ان کی اہلیہ شیخہ شیخہ بنت سعید بن ثانی المکتوم کے ہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام ’ہند‘ رکھا گیا ہے۔ یہ نام ولی عہد کی والدہ شیخہ ہند بنت مکتوم بن جمعہ المکتوم کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔
شیخ حمدان نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "اے اللہ، اسے اپنی محبت سے بھرا دل عطا فرما، اسے روشنی اور ہدایت کا ذریعہ بنا، اور اسے صحت اور خوشحالی کی چادر میں لپیٹ دے۔"
شیخ حمدان 2021 میں جڑواں بچوں کے والد بنے تھے، جن میں بیٹا راشد اور بیٹی شیخہ شامل ہیں، جبکہ 2023 میں ان کے ہاں بیٹے محمد کی پیدائش ہوئی تھی۔
نام ’ہند‘ عربی زبان کا ایک قدیم نام ہے، جو طاقت، دولت اور عظمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تاریخی طور پر یہ "سو اونٹ" کے معنی میں استعمال ہوتا تھا، جو قدیم عرب میں خوشحالی کی نشانی تھا۔ اس نام کو کئی اہم شخصیات نے اپنایا۔
شیخ حمدان 2008 سے دبئی کے ولی عہد ہیں اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور شیخہ ہند بنت مکتوم بن جمعہ المکتوم کے بیٹے ہیں۔
شیخ حمدان نے 2019 میں اپنی کزن شیخہ شیخہ بنت سعید بن ثانی المکتوم سے شادی کی، جو دبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں شیخ حمدان نے دبئی میں مساجد کی تعمیر اور بحالی کے منصوبے پر دستخط کیے، جبکہ گزشتہ ماہ انہوں نے ’ارتھ دبئی‘ منصوبہ لانچ کیا، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کا تحفظ ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی پیدائش دبئی کے ولی عہد
پڑھیں:
برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
اسلام آباد میں برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل قاضی اسحاق کی لاش مل گئی ہے، ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش دریائے سواں سے ملی۔ تاہم بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیموں کو اہم پیشرفت اس وقت ملی جب انہیں لاپتا گاڑی کا دروازہ اور بونٹ سواں پل کے نیچے سے ملا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جب تک متاثرہ کاتون کو تلاش نہیں کر لیا جاتا۔ یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب پیش آیا جہاں ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔ اچانک بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا اور ان کی گاڑی پانی میں پھنس گئی۔ گاڑی بند ہونے پر کرنل (ر) قاضی نے اسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، مگر پانی کا زور اتنا شدید تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی بہتی ہوئی برساتی نالے میں جا گری۔ عینی شاہدین کے مطابق، کرنل قاضی نے مدد کے لیے آوازیں بھی دیں، لیکن پانی کے تیز ریلے نے سب کو بے بس کر دیا۔ گاڑی زیرزمین چینل میں داخل ہو گئی جہاں پانی کا دباؤ جان لیوا حد تک زیادہ تھا۔ ریسکیو 1122، نیوی کے غوطہ خوروں، اور دیگر امدادی اداروں نے جدید آلات، ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سرچ آپریشن میں تیزی لا دی ہے۔ سواں پل اور نالے کے گرد و نواح میں کھدائی اور چھان بین جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں نالے کے اندر موجود زیرزمین گزرگاہوں، پانی کے بہاؤ کے رخ اور ممکنہ پھنسی ہوئی جگہوں کی بھی جانچ کر رہی ہیں۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور اہلِ خانہ بے چینی سے کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ جب تک دونوں متاثرین کی بازیابی نہیں ہو جاتی، امدادی سرگرمیاں مکمل توانائی کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔