’’رب ذوالجلال کا احسان- پاکستان‘‘ کی پروقار تقریب کل منعقد ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
’’رب ذوالجلال کا احسان – پاکستان‘‘ کی پروقار تقریب کل 28 مارچ 2025 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
تقریب کا انعقاد جمعتہ الوداع بالخصوص رمضان المبارک کی27ویں شب کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا قیام لیلتہ القدر، جمعتہ الوداع، ماہ رمضان المبارک 1366ھ بمطابق 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا۔
تقریب میں اس دن کی خصوصی اہمیت کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا جائے گا جس میں پاکستان بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب سے وزیر اعظم پاکستان خطاب بھی فرمائیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جائے گا جبکہ فیصل مسجد اسلام آباد میں 27 رمضان المبارک بعد از نمازِ تراویح مرکزی دعائیہ تقریب بھی ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر
فائل فوڑوایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ اور کراچی کی پروازین پی کے 747 اور 744 متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے جدہ اور پشاور کی پروازیں پی کے 741 اور 736 بھی متاثر ہوئی ہیں۔
کراچی سے جدہ اور جدہ سے کراچی کی پروازیں پی کے 761 اور 832 ہوگئیں۔
اسی طرح لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے دمام اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 245 اور 246 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رات 8 بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی ہے۔