چین کا ڈاکٹر یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
چین نے ڈاکٹر یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔
چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر یونس نے ملاقات کی، اس موقع پر چینی نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد یونس کو صدر شی جن پنگ کی جانب سے دورہ کے حوالے سے زبردست اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلہ دیش میں سیاسی بے چینی کی ذمہ داری آئی ایس آئی پر ڈال دی
بواؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں ایک میٹنگ کے دوران چین نے مونگلا پورٹ کی جدید کاری اور دشیر کنڈی سیوریج پروجیکٹ کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
ڈاکٹر یونس اس وقت بنگلہ دیش میں میں موجود ہیں جہاں کل وہ چینی صدر سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر یونس اور چینی نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر روشنی ڈالی گئی، دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ڈاکٹر یونس نے بنگلہ دیش کی ون چائنا پالیسی پر قائم رہنے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ابتدائی حصہ لینے پر فخر کا اعادہ کیا۔
بنگلہ دیش نے چینی قرضوں پر سود کی شرح میں کمی اور کمٹمنٹ فیس معاف کرنے کی درخواست کی۔ ڈاکٹر یونس نے مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کو بنگلہ دیش میں منتقل کرنے کے لیے چین کی مدد بھی طلب کی اور پھلوں سمیت زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے بھی مدد کی درخواست کی۔
نائب چینی وزیراعظم نے 2028 تک بنگلہ دیشی اشیا کے لیے ڈیوٹی فری اور کوٹہ فری رسائی کا اعلان کیا اور آزاد تجارتی مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
چین نے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے آم، جیک فروٹ، امرود اور آبی مصنوعات درآمد کرنے کا بھی عہد کیا۔
اس کے علاوہ بات چیت میں چین میں بنگلہ دیشی طلبا کے لیے وظائف میں اضافہ، بنگلہ دیش شپنگ کارپوریشن کے لیے سمندر میں جانے والے چار جہازوں کے لیے فنڈنگ اور روہنگیا بحران کے حوالے سے بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنا شامل تھا۔
ڈاکٹر یونس نے نائب چینی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ملاقات کو بنگلہ دیش چین شراکت داری میں سنگ میل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟
ملاقات میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے مشیر فوز القبیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش تجارت چین دوطرفہ تعلقات ڈاکٹر یونس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش چین دوطرفہ تعلقات ڈاکٹر یونس وی نیوز میں بنگلہ دیش ڈاکٹر یونس نے بنگلہ دیش کے کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا:ایاز صادق
اسلام آباد(خبرنگار)سعودی عرب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی شوری کونسل کے چیئرمین نے پاکستانی پارلیمانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پرتپاک خیر مقدم کرنے ان کا شکریہ کیا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات مثالی، گہرے اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والے ہیں۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔پاکستان کی عوام اور حکومت سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں، اور وقت گزرنے کے ساتھ ان تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے۔سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ملاقات میں عالم اسلام کے اتحاد، یکجہتی اور امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی ۔سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سعودی عرب کے گرینڈ مفتی، شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی تعلیمات کی اصل روح اور اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔