کلمت مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی میں شہادتیں انتہائی افسوسناک ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے بیان میں کہا کہ کلمت مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کا واقعہ؛ نتیجے میں شہادتیں انتہائی افسوسناک عمل ہے بلوچستان میں صوبائیت پرستی کے نام پر نہتے سول و ملٹری پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے دشمن کے ناپاک عزائم عیاں ہیں۔ مقصد گوادر پورٹ زون کو سبوتاژ کرنا، وقت آگیا خطے میں قیام امن کے لئے اتحادیوں کے ساتھ مکمل کوآرڈینینشن کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کی طرف بڑھا جائے۔
چین ہمارا اتحادی اور گوادر میں اہم شراکت دار ہے۔ افغانستان اس وقت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں خوارج کی کاروائیوں کی صورت انڈیا اور مغربی طاقتوں کا مہرا بنا ہوا ہے جس کے متعدد ثبوت حکومت پاکستان افغان عبوری حکومت کو وقتاً فوقتاً دیتی آرہی ہے۔(جاری ہے)
ماضی میں گوادر پورٹ اور چاہ بھار کے تقابلی صورتحال کے حوالے سے ایران کا کردار بھی عیاں ہے۔
انڈیا کی چاہ بھار میں دلچسپی اور بعد ازاں ایران کا انڈیا کے ساتھ چاہ بھار کے معاملے دوریاں اختیار کرنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔ دہشتگردی کا پھیلاؤ خطے میں اس کی شاخیں گوادر سے آگے چاہ بھار تک بھی لے جائے گا۔ سرمچاروں کا نیٹ ورک بلوچستان اور سیستان میں یکساں طور پر مظبوط ہے اور رشتے درایوں کا سلسلہ ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔بگرام ائیر بیس کی امریکہ کو دوبارہ حوالگی سمیت دیگر عوامل خطے میں قیام امن کی کوششوں کے لیے کس قدر موزوں ہیں اس کا جواب خطے پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں سے بہتر کون جان سکتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چاہ بھار
پڑھیں:
راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
---فائل فوٹوصوبۂ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گرد کے پاس سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی کر چکا تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے۔