WE News:
2025-04-25@05:18:45 GMT

آئی ایم ایف کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

آئی ایم ایف کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

آئی ایم ایف کی ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 21 مارچ 2025 کو 15,551.0 ملین ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 10,606.

8 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر: 4,944.2 ملین ڈالر ہیں۔

اس وقت زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,551.0 ملین ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ، مجموعی طور پر کمی ریکارڈ

21 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر بیرونی قرضے کی ادائیگیوں کے باعث 540 ملین ڈالر کی کمی سے 10,606.8 ملین ڈالر رہ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک پاکستان زرمبادلہ قرض ادائیگی نجی بینک

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف اسٹیٹ بینک پاکستان زرمبادلہ قرض ادائیگی ا ئی ایم ایف اسٹیٹ بینک زر مبادلہ مبادلہ کے

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کیلئے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالرز کی فنانسنگ کر رہا ہے: سید مراد علی شاہ

سید مراد علی شاہ — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالر کی فنانسنگ کر رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ریجنل حب ترکیہ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیلاب متاثرین، صحت، آبادی سے متعلق منصوبے زیرِ غور لائے گئے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت دار ہے۔ 

سیلاب متاثرین کی بیرونی امداد کہاں خرچ ہوئی، سندھ، بلوچستان کا بتانے سے گریز

اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور ڈویژن...

ترجمان نے بتایا ہے کہ مربوط صحت، آبادی کے منصوبوں پروجیکٹ کے لیے اسلامک بینک 50 ملین ڈالرز کی معاونت کر رہا ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے 24 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے، متاثرینِ سیلاب کے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد تا سکھر سڑک کی تعمیر میں بھی اسلامک بینک نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی صورتحال
  • 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ جاری
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی نوید
  • سیلاب متاثرین کیلئے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالرز کی فنانسنگ کر رہا ہے: سید مراد علی شاہ
  • مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • پاکستان کی ایک اور کامیابی; 2 غیر ملکی بینکوں سے 1ارب ڈالر کے اہم مالیاتی سمجھوتے طے پاگئے
  • بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، بہتر کریڈٹ ریٹنگ، مہنگائی میں کمی اہم کامیابیاں: وزیر خزانہ
  • غیر ملکی بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض کے لیے مفاہمت طے