صدر مملکت کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دھشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دٴْکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دھشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا ء کی
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر مملکت
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ اور نیوکراچی ناگن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ علی بخش ولد عمر دین کے نام سے کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان کار کا ڈرائیور سے جس نے تیز رفتار کار خور کار سے ٹکرائی ہے۔
علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔