Daily Ausaf:
2025-04-25@09:45:32 GMT

خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

لاہورپولیس نے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔

گذشتہ رات مختلف تجارتی مراکز سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی عمل لاتے ہوئے لاہورمیں ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو گرفتار کر لیا۔ چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاء ٹاؤن مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان برقعہ پہن کر عید شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں اور تنگ کر رہے تھے، ملزمان علی، زوہیب، فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق سیکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، بازاروں اور مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کردیا گیا۔ پیدل اور سائیکل پر گشت کرتے اسکواڈ نے مختلف تجارتی مراکز سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ہرسال عید کے آخری عشرے میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں ، ان کو روکنےکے لیےاس مرتبہ پولیس نے شہرکے 65 تجارتی مراکز کے بازاروں میں فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ تشکیل دیے ہیں، جو پیدل اور سائیکلوں پر پٹرولنگ کررہے ہیں۔اسکواڈ میں شامل پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنا اورشاپنگ کے لیے آنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کا کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں نہ تو کوئی خواتین کو ہراساں کرے گا اور نہ واردات کرنے کی کوشش کرے گا۔ دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکواڈز کی تعیناتی سے انہیں تحٖفظ کا احساس ہوا ہے۔اسکواڈ نے گزشتہ رات پٹرولنگ کے دوران شاپنگ کیلئے آئی خواتیں کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کو ہراساں کرنے والے خواتین کو ہراساں افراد کو پولیس نے کا کہنا

پڑھیں:

جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار

ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔

امیگریشن حکام  کے مطابق دونوں افراد ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔


امیگریشن حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے، جبکہ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کبھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔

ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے، دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا
  • مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں، شزہ فاطمہ
  • پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، 1500کشمیری گرفتار
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
  • ہنی ٹریپ گینگ کے 16 کارندے گرفتار، راولپنڈی پولیس کے 5 پولیس اہلکار اور خواتین بھی شامل
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد اہم پیشرفت، فیڈرل کنٹرول روم قائم