بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اضافی سہولتوں پر کوئی اعتراض نہیں،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جیل میں سیاسی ملاقاتیں ریگولر ہیں، مگر انہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں ایسی اجازت نہیں ملی تھی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں جیل میں تھا کہ فیملی ہفتے میں ایک مرتبہ ملتی تھی، اس کے علاوہ کوئی ملاقات نہیں ہوتی تھی،انہوں نے کہا کہ جب مجھے نیب کے حوالات سے جیل بھیجا گیا تو ننگے فرش کے اوپر کمبل دیا گیا اور لنگر سے روٹی آتی تھی،خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو مرضی سہولیات دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں،بانی پی ٹی آئی کو اضافی سہولیات بھی دیں ، اضافی ملاقاتیں بھی کروا دیں مجھے کوئی گلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضرور یاد کرانا چاہئے کہ جب ہم لوگوں کو قید کیا گیا تھا تو اس نے کیا کیا ہمارے ساتھ کیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کو نے کہا
پڑھیں:
اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق شوبز چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اداکار کی زندگی مشکل ہوتی ہے، ہمیں ایک ڈرامے کا چیک 3 مہینے بعد ملتا ہے، اپنی ہی کمائی کیلئے ہمیں لوگوں سے بھیک مانگنی پڑتی ہے کہ چیک کا کیا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب چیک ملتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم پر کوئی احسان کیا جارہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے کام کرنا روک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں لوگوں کے پاس جاتی ہوں اور بولتی ہوں کہ مجھے اپنی فیملی اور گھر کو سپورٹ کرنا ہے تو مجھے کہتے ہیں ہم آپ کیلئے اتنا کر تو رہے ہیں جتنا گزارا ہوجائے۔
علیزے شاہ نے کہا کہ وہ بتاتے ہیں ہم اتنی بڑی پروڈکشن میں ڈرامہ دے کر احسان کررہے ہیں، تو بھائی اپنا احسان اپنے پاس رکھیں، مجھے کام نہیں کرنا، جہاں کام میں عزت ہی نہیں ہے آپ وہاں کیا کام کروگے؟
اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے اپنا معاوضہ مانگا تو سوشل میڈیا پر مختلف پیجز کو پیسے دے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مجھ پر میمز بنائی گئیں،میٹنگز میں مجھے بےعزت کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کام دے کر میری ذات پر احسان نہیں کرو، مجھے صرف عزت چاہیے اور وقت پر معاوضہ چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ وہ بھی نہیں کرسکتے تو میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں آپ سے بڑا بھکاری کوئی نہیں ہے، آپ لوگ اداکاروں کا پیسہ کھا کر اتنے بڑے محل بنا رہے ہیں وہ کبھی تو ٹوٹیں گے، سب آپ لوگوں کو ہی مبارک ہو، میں کام صرف تب کروں گی جہاں میری عزت ہوگی۔
Post Views: 4