عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے دہشت گردوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔؟ سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا۔ اپنے آبائی علاقے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، سرحد پر باڑ لگانے کا کام 92 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنا فرض نبھانے کے بجائے روزانہ کوئی بہانہ بناتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے گریبان میں جھانکیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ ان سے ہے جن سے مساجد بھی محفوظ نہیں، یہ کونسا جہاد ہے رمضان میں حملے کیے جائیں، یہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے، دہشت گردی کی جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے، فوج تو اپنا فرض نبھا رہی ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ 4 ہزار دہشت گردوں کے لیے کس نے ریڈ کارپٹ بچھایا تھا۔؟ بانی پی ٹی آئی نے ریڈ کارپٹ بچھا کردہشت گردوں کو آباد کیا، خیبرپختونخوا کے اداروں کو کس نے بہتر کرنا تھا۔؟ خیبرپختونخوا کی پولیس کو کس نےجدید اسلحہ اور تربیت دینی تھی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کہاں ہے، کتنا فعال ہے۔؟ پنجاب میں سی ٹی ڈی اور سیف سٹی کو فعال بنایا گیا، علی امین گنڈا پور طعنہ دینے سے پہلے اپنا فرض پورا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتے ہیں، آپ دہشت گردوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔؟ سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، دہشت گردوں کو رمضان المبارک کے تقدس کا بھی خیال نہیں، یہ جنگ پاکستان کی جنگ ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو طلال چودھری پی ٹی آئی کرتے ہیں سی ٹی ڈی
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔
دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔