اصغریہ اسٹوڈنٹس و علم و عمل تحریک کے تحت حیدرآباد میں آزادی القدس ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ریلی سے قمر عباس غدیری، سید منظر حسین بخاری، سیدہ معصومہ موسوی، عبدالباسط خان زئی، علامہ ڈاکٹر مسعود جمال، پنڈت بابو لال آریا، علامہ غلام رضا سریوال، سید پسند علی رضوی، سید معظم علی شاہ، مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا باقر حسین باقری، علامہ غلام رضا سریوال، ایڈووکیٹ احمد علی دل، عاطف مہدی سیال و دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید منظر حسین بخاری، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی فنانس سیکریٹری سیدہ معصومہ موسوی، جماعت اسلامی حیدرآباد کے صدر پبلک افیئرز عبدالباسط خان زئی، بزم فروغ انسانیت پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مسعود جمال، ہندو سناتن دھرم کے رہنما پنڈت بابو لال آریا، علامہ غلام رضا سریوال، اصغریہ تحریک کے مرکزی رہنما سید پسند علی رضوی، شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما سید معظم علی شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا باقر حسین باقری، علامہ غلام رضا سریوال، ایڈووکیٹ احمد علی دل، اصغریہ تحریک حیدرآباد کے صدر عاطف مہدی سیال و دیگر نے خطاب کیا۔
ریلی میں صراط الہیٰ حفظ القرآن کے مسئول سید زاہد حسین شاہ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا پارسا، محمد حسن سپیو، سید جڑیل شاہ، رحمان رضا ایڈووکیٹ، مصطفیٰ علی حیدری، سید شمیم حیدر نقوی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ القدس ریلی میں بچوں، خواتین اور بلند حوصلہ بزرگوں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، شرکاء تحریک آزادی فلسطین کے حق میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈز، بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکا و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ امریکا عالم انسانیت کیلئے خطرہ بن چکا ہے، مشرق وسطیٰ میں انسانیت سوز واقعات اور اسلامی ممالک میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے اپنے حواریوں سے دہشتگردانہ کارروائیاں کروا رہا ہے، عالم انسانیت کی دشمن قوت داعش، القاعدہ کو پروان چڑھانے میں امریکا کا ہاتھ ہے، جبکہ ان کے خلاف ایران نے انسانیت کے دفاع میں شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کی سربراہی میں شکست دی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمران امریکا کی غلامی چھوڑ کر امت کے مفاد میں اجتماعی سوچ اپنائیں، امریکا باری باری تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران مصلحتوں کا شکار ہونے کیبجائے کھل کر اسلامی ممالک کے عوام کی ترجمانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام اسلامی حکمران غزہ کے مظلومین کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت امریکا کی سپر پاور کے خاتمے کا آغاز ہے۔ مقررین نے یمن کے مجاہدین کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے یمن پر امریکی برطانوی جارحیت و حملوں کی سخت مذمت کی۔ ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے نے کہا کہ کے مرکزی تحریک کے کے خلاف
پڑھیں:
علامہ قاضی نادر علوی مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صدر منتخب
سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ عسکری الہدایت، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ غلام عباس یزدانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی، علامہ طاہر عباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام "مہدویت اور عصر حاضر کے تقاضے" کے عنوان سے علمی سیمینار کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں "مہدویت اور عصر حاضر کے تقاضے" کے عنوان سے علمی سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ضلع ملتان کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی نظارت کے رکن علامہ عسکری الہدایت، سربراہ مجلس اتحاد المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، پرنسپل جامعہ عمران ابو طالب جتوئی علامہ غلام عباس یزدانی، صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی چیئرمین ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل پاکستان، علامہ طاہر عباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔علمی سیمینار میں علامہ محمد حسین حیدری پرنسپل جامعہ باقر العلوم الجعفریہ مظفرگڑھ، علامہ ظفر حسین حقانی پرنسپل جامعہ امام علی ملتان، علامہ مختار حسین نقوی پرنسپل جامع العباس خانیوال، مولانا امیر حسین نقوی، قاری حسین مہدی پرنسپل دانشگاہ امام حسن عبدالحکیم، مولانا ثمر عباس نقوی، مولانا ثقلین عباس نجفی، جواد رضا جعفری، مولانا فرخ شمسی، علی مصدق رضا ریجنل صدر ISO جنوبی پنجاب، مولانا مظہر حسین، مولانا اللہ دتہ، مولانا صفدر حسین کانجو و دیگر نے شرکت کی۔