ڈی جی خان میں حملے کا مقصد پنجاب کے حالات خراب کرنا تھا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں محکمہ پولیس کو مضبوط بنایا گیا ہے، پنجاب پولیس نے ڈی جی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی، 20 سے 30 دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، 2 ہلاک ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کا مقصد پنجاب کے حالات خراب کرنا تھا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ آج ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا یہ 31واں حملہ تھا، پنجاب میں پولیس کو دہشتگردی کیخلاف وسائل فراہم کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں محکمہ پولیس کو مضبوط بنایا گیا ہے، پنجاب پولیس نے ڈی جی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی، 20 سے 30 دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، 2 ہلاک ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دہشتگردی کیخلاف آپریشن کو خود مانیٹر کرتی رہیں، پنجاب پولیس نے عید کے موقع پر حالات خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا، دہشتگرد حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ہاتھ ہے، پنجاب میں سی ٹی ڈی کا ادارہ بہت اچھا اپنا کام کر رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے صحت کی سہولیات بارے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورے بعد جناح ہسپتال میں سہولیات کو بہتر بنایا گیا، مریم نواز نے حکم دیا ہے کہ اب ہسپتالوں میں ادویات کی لسٹ آویزں ہوگی، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز حاضری یقینی بنائی جا رہی ہے، ہسپتالوں میں وزیراعلیٰ شکایات ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں، مریض اور ان کے لواحقین شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب پولیس نے ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر
پڑھیں:
سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ متاثرہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، اسی لیے ہم سیاسی تلخیوں کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنیں۔ منظور چوہدری اور حسن مرتضیٰ اپنے دکھ اور فلسفے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔ سندھ میں سیلاب سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک امداد لینے پر مجبور کر رہی ہے جو غیر سنجیدہ رویہ ہے۔