اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی قیمتی زندگیاں، امن و استحکام اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس عید پر بھی ہم اور آپ ولی باغ میں نہیں مل سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے اور ہمارا عزم ہمیشہ ایک رہے گا اور اس عید کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غربا، ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے وسائل میں سے ان کے لیے بھی حصہ نکالیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں اور ہم اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ یہ عید خیبرپختونخوا، بلوچستان اور دنیا بھر کی ہر مظلوم سرزمین کے لیے امن، استحکام اور خوش حالی کا ذریعہ بنے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی ہم سب پر اپنا کرم فرمائے، ہماری سرزمین پر امن قائم کرے، ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کرے اور ہمیں باہمی اتحاد و بھائی چارے کی نعمت سے نوازے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر 30 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اگر کوئی شخص ویزہ ملنے کے30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا، تو اس کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائیگا۔ نئی پالیسی کے تحت ویزہ ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم مملکت میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو پہلے کی طرح 3 ماہ قیام کی اجازت ہی حاصل رہے گی۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت عمرہ ویزہ ملنے کے بعد 30 دن کے اندر سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اگر کوئی شخص ویزہ ملنے کے30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا، تو اس کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائیگا۔ نئی پالیسی کے تحت ویزہ ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم مملکت میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو پہلے کی طرح 3 ماہ قیام کی اجازت ہی حاصل رہے گی۔

سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد باجیفر نے بتایا کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے، ان کے مطابق، وزارتِ حج و عمرہ نے یہ فیصلہ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق  رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز  کی صدارت مل گئی
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • یمن کا سعودی عرب کو الٹی میٹم
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
  • عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی