WE News:
2025-09-18@13:07:02 GMT

کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ

آئی جی کی زیرصدارت کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتربنانے، محفوظ سڑکوں کے لیےسخت اقدامات اور روڈ سیفٹی قوانین کا فیصلہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑحیں: کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی،کمشنر،سمیت پولیس حکام نےشرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین پرسختی سےعمل درآمد کرایا جائےگا۔

نئےقوانین ٹرانسپورٹرز، موٹرسائیکل سواروں، چنگچی رکشوں پرلاگو ہوں گے، سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

آئی جی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

موٹرسائیکل سوارکو چین پرچین کور نصب کرنا لازمی ہوگا۔ مزید برآں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہیڈلائٹ، ٹیل لائٹ، ہیزرڈ لائٹ اور انڈیکیٹرز درست حالت میں ہونے لازمی ہوں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گاڑی کی رجسٹریشن پلیٹس دونوں طرف نمایاں نظر آنی چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹریفک قوانین چنگچی کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کراچی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کی

پڑھیں:

کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔

اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے

https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html

پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہو رہا ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلیے سخت فیصلہ، سیپٹک ٹینک بنانا لازمی قرار
  • ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
  • اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ، گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطر