پاکستان کا وہ ضلع جہاں نماز عید ادا کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سعودی عرب کیساتھ آج عید الفطر منائی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق باجوڑ میں عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے اور مختلف مساجد میں نماز عید کی ادا کی گئی، اس موقع پر مساجد اورعید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب اور کئی خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔سعودی سپریم کونسل کی زیر نگرانی کل شام ملک کے مختلف شہروں میں چاند دیکھا گیا جس کے بعد یکم شوال کا اعلان کیا گیا۔
سعودی عرب میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، عیدالفطر کے خطبے کے بعد عالم اسلام کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
متحدہ عرب امارات جہاں ڈرونز کے ذریعے عید کا چاند دیکھا جا رہا تھا وہاں بھی شہادتیں موصول ہونے پر آج بروز اتوار عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسی طرح قطر میں چاند نظر آنے کے باعث آج عید ہے۔ زیادہ تر خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے۔امریکا، برطانیہ، فرانس اور ترکیہ میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایران، عمان، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند آج دیکھا جائے گا قبل ازیں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔
مزیدپڑھیں:بینک ملازمین کی ملی بھگت سے عوام گڈیوں سے محروم، لوگ نئے نوٹوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: منائی جا رہی ہے عید الفطر
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستا ن میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور معیشت و ثقافت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاک ،سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ مشکل وقت میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان، محمد رضوان کپتان برقرار
انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
مزید :