وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، ملک و ملت کی ترقی کے لیے دعا
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
شانگلہ: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے اپنے آبائی ضلع شانگلہ کے علاقے پورن میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ نمازِ عید میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر ملک کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر محبت، اخوت اور اجتماعی خوشیوں کو بانٹنے کا دن ہے، اور ہمیں اس موقع پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔
انہوں نے پوری امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مظلوم فلسطینی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، جو آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے مصائب کا سامنا کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے سویلین، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
---فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے، صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔