غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
غزہ(سب نیوز) فلسطینیوں کے لیے ایک اور عید المناک یادوں کے ساتھ آئی، جہاں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے باشندے روایتی عید کی خوشیوں کے بجائے فضائی حملوں، تباہ شدہ گھروں اور جنازوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق خان یونس میں علی الصبح ہونے والے ایک فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ماں نہلہ ابو متار کا کہنا تھا کہ عید جو پہلے خوشی اور ملاقاتوں کا دن تھا، اب جنازے اور تدفین کا دن بن چکا ہے۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خان یونس میں 8 افراد شہید ہوئے جن میں 5 بچے شامل تھے، المواسی پر حملے میں 3 نوجوان لڑکیاں شہید، جو عید کے نئے کپڑوں میں ملبوس تھیں جبکہ رفح میں مزید 11 لاشیں برآمد، جن میں 6 فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے ارکان شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق مساجد، بازار اور گلیاں ویران ہو چکی ہیں۔ لوگ ملبے پر نماز عید ادا کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ ہزاروں بے گھر افراد عارضی خیموں میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کو اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں، جس کے بعد سے اب تک 900 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں 50 ہزار 277 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی شہید حملوں میں شہید ہو
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔